صدر مملکت عارف نے کہا ہے کہ سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے مذاکرات پس پردہ ہو رہے ہیں جب کامیاب ہو جائیں گے تو اس پر بات کی جائے گی۔ جلد الیکشن ہوجائیں تو بہتر ہے، مفاہمت کے ساتھ الیکشن کی طرف جانے میں کیا حرج ہے، جمہوریت اداروں کی وجہ سے ہی چلتی ہے۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں، اس حوالے سے جو ادارے موثر ہیں ان سے گفتگو چل رہی ہے، وہ پیغام رسانی کرتے رہتے ہیں اور اداروں کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں، سیاسی ڈیڈ لاک کے خاتمے کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔
گورنر ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدرِ مملکت نے کہا کہ جمہوری اداروں کے استحکام کے لئے بات چیت کرنی چاہیے، پیغام رسانی کرتا رہتا ہوں، کوشش ہے کہ عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان معاملات بہتر ہوں.!!!