وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کو حکومت کی جانب سے ایک بار پھر قومی اسمبلی میں واپسی کی پیش کش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس 4 حکومتیں ہیں، حکومتیں چلاؤ اور عوام کی خدمت کریں، قومی اسمبلی میں واپس آ ئیں، وہاں آکر بات کریں اور اختلافات کریں، اب کیا سیاست سکھانا بھی ہمارا کام ہے، اسمبلی نہیں ٹوٹے گی کام کرے گی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بدقسمتی سے ہماری سیاست میں گالم گلوچ کاکلچر آگیا ہے،ہمیں جیلوں میں بھی ڈالا گیا تو ہم نے شورنہیں کیا اور نہ تمیز کا دامن ہاتھ سے چھوڑا، عمران خان کو لانے کا تجربہ ناکام ہوگیا جس کا خمیازہ آج پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *