انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان رد کردیا۔ 

جیو نیوز کے مطابق نگران حکومت نے آئی ایم ایف کو پلان میں بتایاتھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سےکم کا اثر  پڑےگا، آئی ایم ایف نے  پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب روپے سے زائدکا اثر بتایا اور ساتھ ساتھ 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنےکا پلان بھی مانگ لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نیا پلان بنا کر ایک مرتبہ پھر آئی ایم ایف سے رابطہ کرے گی، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور  وزارت خزانہ  دوبارہ بات کریں گے۔  ذرائع نے بتایا ہےکہ  بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے آؤٹ نہ ہونےکی آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی ہے، بلوں کو 4  ماہ  میں وصول کرنےکے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *