ضلع بٹگرام میں بیمار اور لاغر جانوروں کے گوشت کی فروخت میں ماہ رمضان میں تشویش ناک اضافہ
بٹگرام اور مضافاتی بازاروں میں بیمار جانوروں کا گوشت اور وہ بھی مہنگا کھلے عام فروخت کیا جا رہا ہے اور عوام کو بیماریوں میں مبتلا کیا رہا ہے۔
ضلعی انتظامیہ مافیا کے سامنے بےبس دکھائی دے رہی ہے۔
اغز بانڈہ کے سیاسی و سماجی رہنماء عثمان شیرازی نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بیمار اور لاغر جانوروں کی روک تھام کیلئے اپنا کردار ادا حفظان صحت کے اُصولوں کی پامالی کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق قصاب سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں اُڑاتے ہوئے غیر معیاری گوشت مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے لگے، دکانوں میں آویزاں ریٹ لسٹ محض کارروائی سے بچنے کے لئے دھوکہ، قصاب منہ مانگی قیمت وصول کرنے لگے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جہاں ایک جانب مہنگے داموں گوشت فروخت کیا جا رہا ہے وہیں اکثر قصاب حفظان صحت کے اُصولوں کا بھی خیال نہیں رکھتے، بعض اوقات قصاب بیمار اور لاغر جانور بھی ذبح کرتے ہیں جبکہ وزن بڑھانے کے لئے سارا  دن گوشت پر پانی ڈالتے رہتے ہیں اور جانور دکانوں کے باہر لٹکا دیتے ہیں جس میں سارا دن اُڑنے والی دھول مٹی بھی جذب ہو جاتی ہے جو انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ نہ صرف مہنگے داموں گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے بلکہ قصابوں کو اس بات کا بھی پابند بنایا جائے کہ وہ حفظان صحت کے اُصولوں کا خاص خیال رکھیں۔۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *