نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان میں مضرصحت کھانسی کے سیرپ کے متعلق وارننگ جاری کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے رواں سال جنوری سے مارچ کے دوران مشتبہ ڈرموں میں پکڑے جانے والے ایتھیلین گلوئیکول (ای جی) نامی صنعتی مرکب کے نمونے عالمی ادارہ صحت کو بھجوائے تھے، جن کے تجزئیے کے بعد عالمی ادارہ صحت کی طرف سے یہ وارننگ جاری کی گئی ہے۔
عالمی ادارہ صحت نے بتایا ہے کہ ایتھیلین گلائیکول کی ملاوٹ 0.76فیصد سے لے کر 100فیصد تک پائی گئی۔ میٹھے ذائقے کی حامل الکوحل ’پروپیلین گلائیکول‘ کو کھانسی کے شرب کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے۔ عالمی معیار کے مطابق ایتھیلین گلائیکول کی موجودگی کی شرح 0.1فیصد سے بھی کم ہونی چاہیے۔ 
ڈی ڈبلیو ڈاٹ کام کے مطابق بھارت اور انڈونیشیاء میں تیار کیے گئے مضر صحت کھانسی کے شربتوں کو 2022ء میں دنیا بھر میں 300سے زائد بچو ں کی اموات کا ذمہ دار قرار دیا گیا تھا۔ ان ادویات میں ایتھیلین گلائیکول اور ڈائیتھیلین گلائیکول نامی کیمیائی اجزاء کی مقدار بہت زیادہ پائی گئی تھی، جن سے صارفین کے گردوں کو نقصان پہنچایا اور ان کی موت واقع ہو گئ

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *