وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے مسلم لیگی رہنماء خواجہ آصف نے کہا کہ


امریکہ ایک ایسی واحد طاقت ہے جو ہمارے مسائل دور کر سکتی اور وہ چاہئے توپاکستان کے لیے معاشی مشکلات بھی پیدا کر سکتی ہے۔، 

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کا نام لے لیاہےجو کہ پہلےیہ نہیں لے رہے تھے۔ امریکا اس وقت کی سپر پاور ہے جو کہ ہمارے لیے ہر لحاظ سے مشکلات پیدا کر سکتا ہے اس لیے سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔ ہمیں تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے چاہئیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے معاملات کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کرنا ہمارے ملک کے لیےاور ہماری معیشیت کے لیے نقصان دہ ہے۔یہ لوگ ایوان میں ہمارا سامنا نہیں کر سکتے اس لیے اس طرح کے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں۔اتوار کو ان کی آخری رسومات ہونے والی ہیں۔خواجہ آصف نے واضح کیا کہ تحریک عدم اعتماد میں کوئی بیرونی سازش ملوث نہیں ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *