خیبر پختونخوا اسمبلی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پر اعتماد کی قراردادبھاری اکثریت سے منظورکر لی گئی ،ان کے حق میں 88اور مخالفت میں 3ووٹ پڑے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف 8اپریل کو متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس کے جواب میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے اعتماد کا ووٹ لیا ہے  ۔ اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا تھا کہ محمود خان پرغیر متزلزل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ آج اپوزیشن نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی تھی اور اپوزیشن جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں بلکہ اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانا تھا اور صوبے کے حقوق کی یقین دہانی پر تحریک عدم اعتماد واپس لے رہے ہیں ۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *