وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کو وزارت قانون کا اضافی قلمدان دے دیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔بعض اطلاعات یہ بھی ہیں کہ فواد چودھری نے وزارت قانون کی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں فواد چودھری نے اعلان کیا تھاکہ “وزیر قانون بننے کے بعد وہ سب سے پہلے شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کروائیں گے”۔
مذکورہ پیش رفت ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے متحدہ اپوزیشن کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔