سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شفیع اللہ گنڈاپور نے ضلع بھرکے پولیس افسران کو اساتذہ کو سلیوٹ اور تعظیم کے احکامات جاری کر دٸیے

ڈی پی او سوات نے تمام پولیس افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مہذب معاشرے میں استاد کا بہت اہم کردار ہوتا ہے اور کسی ملکی ترقی میں استاد کے کردار سے انکار ناممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات میں استاد کو باپ کا درجہ دیا گیا ہے اور جو شخص اپنے اساتذہ کا احترام نہیں کرتا وہ کبھی ترقی نہیں کر پاتا۔ڈی پی او نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں کانسٹیبل سے لے کر سینیئر رینک تک کے تمام پولیس افسران جب کسی بھی استاد سے ملیں تو سلام کریں، جب بھی کوئی استاد کسی پولیس اسٹیشن، چوکیوں اور چیک پوسٹس پر آئے گا تو انہیں اولین ترجیح دی جائے گی  انہیں انتظار نہیں کروایا جائے گا اور قانون کے مطابق ان کے مسائل  فوری طور پر حل کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سڑکوں پر کسی استاد کی طرف سے معمولی غلطی برتنے کی صورت میں انہیں شائستگی سے خبردار کرکے احترام کے ساتھ چھوڑا جائے۔

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *