پاکستان تحریک انصاف نے عام انتخابات 2024 کے لیے پاکستان بھر میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر اپنے امیدوارں کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔ کچھ شہروں کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے چند حلقوں سے ابھی امیدواروں کا نام فائنل نہیں کیا گیا ہے۔

آئیے ایک نظر دوڑاتے ہیں کہ پی ٹی آئی نے کس طرح کے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے؟

لاہور

لاہور میں قومی اسمبلی کے 14 حلقوں میں سے دس حلقوں پر امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ چار حلقوں سے امیدواروں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

این اے 118 سے عالیہ حمزہ، این اے 121 سے وسیم قادر، این اے 122 سے سردار لطیف کھوسہ، این اے 123 سے افضل عظیم ایڈووکیٹ، این اے 124 سے ضمیر ایڈووکیٹ، این اے 126 سے کرامت کھوکھر، این اے 127 سے ظہیر عباس کھوکھر، این اے 128 سے وکیل سلمان اکرم راجہ، این اے 129 سے میاں اظہر جبکہ این اے 123 سے ڈاکٹر یاسمین راشد کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

لاہور کے حلقوں این اے 117، این اے 119، این اے 120 اور این اے 125 پر امیدواروں کا اعلان ہونا باقی ہے۔

راولپنڈی

ضلع راولپنڈی میں قومی اسمبلی کے چھ حلقوں کے لیے نامزد امیدواروں میں سیمابیہ طاہر، راجہ بشارت، شہریار ریاض، تیمور مسعود، کرنل اجمل صابر اور طارق عزیز بھٹی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھتیجے شیخ راشد شفیق کے مقابلے میں بھی تحریک انصاف نے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔

مری سے میجر لطاسب ستی کو بھی ٹکٹ دیا گیا ہے۔

دارالحکومت اسلام آباد

اسلام آباد کے تین حلقوں سے ایڈوکیٹ شعیب شاہین، ایڈوکیٹ علی بخاری اور عامر مغل کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

فیصل آباد

فیصل آباد میں قومی اسبملی کے سات حلقوں کے لیے علی افضل ساہی، رائے حیدر کھرل، افتخار رسول گھمن، ملک عمر فاروق، ڈاکٹر ناصر جٹ، علی سرفراز اور صاحبزادہ حامد رضا کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

فیصل آباد کے تین حلقوں سے ابھی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

گوجرانوالہ

گوجرانوالہ کے قومی اسمبلی کے پانچ حلقوں میں سے چار حلقوں میں سے فی الحال امیدواروں کا انتخاب نہیں ہو سکا ہے جبکہ این اے 81 گوجرانوالہ سے بلال اعجاز کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔

سیالکوٹ

سیالکوٹ میں قومی اسمبلی کے پانچ میں سے چار حلقوں پر مبشر اعوان ایڈووکیٹ، ریحانہ امتیاز ڈار، امجد علی باجوہ اور علی اسجد ملک کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

چکوال

چکوال میں قومی اسمبلی کے دو حلقوں پر صحافی ایاز امیر اور محمد رومان احمد کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

 دستی، معظم جتوئی، داؤد جتوئی اور حمیرہ احمد خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

جہلم

جہلم کے دو حلقوں کے لیے حسن عدیل ایڈووکیٹ اور غلام مصطفیٰ کندوال کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

ملتان

ملتان کے قومی اسمبلی کے چھ حلقوں کے لیے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی یا اُن کی بیٹی مہر بانو قریشی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے زین قریشی بھی این اے 150 سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

بیرسٹر تیمور ملک اور ملک عامر ڈوگر کو بھی ملتان کے حلقوں سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے زین قریشی بھی

این اے 150 سے ۔

بیرسٹر تیمور ملک اور ملک عامر ڈوگر کو بھی ملتان کے حلقوں سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

خیبرپختونخوا

صوبائی دارالحکومت پشاور میں قومی اسمبلی کی پانچ نشستوں پر ساجد نواز خان، ارباب عامر ایوب، شاندانہ گلزار، ارباب شیر علی اور آصف خان کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

کوہاٹ

کوہاٹ سے شہریار آفریدی کو تحریک انصاف نے اپنا امیدوار برائے این اے 35 نامزد کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے وکیل رہنما شیر افضل مروت کو این اے 41 لکی مروت سے پی ٹی آئی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان بونیر کے حلقے این اے دس سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔ عمر ایوب خان ہری پور سے جبکہ اسد قیصر اور شہرام تراکئی صوابی سے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

مردان میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر تحریک انصاف نے علی محمد خان، محمد عاطف اور مجاہد خان کو اپنا امیدوار نامزد کیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر علی امین گنڈا پور، بادشاہ خان اور شعیب خان میانخیل کو نامزد کیا گیا ہے۔

سندھ

سندھ کے صوبائی دارالحکومت کراچی کے مختلف اضلاع سے پی ٹی آئی نے علیم عادل شیخ، حارث میو، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، ظہور محسود ایڈووکیٹ، حلیم عادل شیخ، یاسر بلوچ، خرم شیرزمان، دعویٰ خان، شجاعت علی خان ایڈووکیٹ، عطااللہ خان، بیرسٹر عزیر غوری، ارسلان خالد اور ریاض حیدر کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

سکھر میں قومی اسمبلی کی دو نشستوں پر ستار چاچڑ اور گوہر کھوسو پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

بلوچستان

کوئٹہ میں قومی اسمبلی کی تین نشستوں پر پی ٹی آئی نے سیف اللہ کاکڑ، سالار خان کاکڑ اور زین العابدین خلجی کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔

پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی کی چند نشستوں پر فی الحال اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کیا ہے

By Admin

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *