کابل اور جلال آباد میں شدید ترین دھماکے تیس افراد ہلاک ہوگئے متعدد زخمی تفصیلات کے مطابق مرکزی شاہراہ پر دو مسافر بسوں کو مختلف اوقات میں بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔جلال آباد میں بم دھماکے میں دو افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 4 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اس سے قبل گزشتہ روز بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹر کے مرکزی دروازے پر بارود سے بھری کار کے دھماکے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے
جب سے امریکی افواج نے افغانستان سے نکلنے کا عندیہ دیا ہے تو افغانستان میں شدتپسندی میں اجافہ دیکھنے میں آرہا ہے